تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ہیری اور میگھن متنازعہ انٹرویو: شاہی خاندان کی مقبولیت کا گراف تبدیل

لندن: ہیری اور میگھن کے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز متنازعہ انٹرویو نے ان کی مقبولیت کو ریورس گیئر لگادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیری اور میگھن کی جانب سے اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد برطانیہ میں ایک سروے کرایا گیا، سروے رپورٹ کے مطابق اوپرا ونفرے کو دیئے گئے تہلکہ خیز متنازعہ انٹرویو کے بعد ہیری کی مقبولیت میں پندرہ اور میگھن کی مقبولیت میں تیرہ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

اس کمی کے ساتھ ہی شہزادہ ہیری اور میگھن کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

سروے کے مطابق ملکہ برطانیہ کی مقبولیت کا گراف شاہی خاندان کے تمام افراد میں سب سے بلند ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم بیٹ کے انٹرویو کے بعد سے شہزادہ چارلس حیران اور مایوس کن کیفیت کا شکار ہیں جبکہ پوتے کے انٹرویو کے بعد ملکہ برطانیہ نے پہلی بار ورچول سائنس سیشن میں شرکت لیکن خاندان کو درپیش بحران کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

ہیری اور میگھن کے انٹرویو کو امریکا میں سی بی ایس اور برطانیہ میں آئی ٹی وی نے نشر کیا اور اس انٹرویو کو دونوں ممالک میں تقریبا 3 کروڑ بار دیکھا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق امریکا میں ٹی وی ریٹنگ پر نظر رکھنے والے اہم ترین ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شاہی جوڑے کے انٹرویو کو امریکا میں ایک کروڑ 71 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہیری میگھن انٹرویو : ملکہ الزبتھ نے اہم حکم جاری کردیا

اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ 70 لاکھ بار دیکھے جانے والے انٹرویو کو محض 30 لاکھ بار مکمل دورانیے سے کم دیکھا گیا، اسی طرح برطانیہ میں طویل انٹرویو کو ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد بار مکمل دیکھا گیا۔

متنازعہ انٹرویو میں شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی محل میں گزارے گئے ایام اور وہاں پیش آنے والی مشکلات کا کھل کر اظہار خیال تھا۔

Comments

- Advertisement -