اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ہیری اور میگھن کی مقبولیت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل کی مقبولیت میں کمی آنے لگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی خاندان سے متعلق برطانیہ میں ایک عوامی سروے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا جب کہ ہیری اور میگھن کی ریٹنگز منفی میں چلی گئی۔

سروے کے نتائج کے مطابق ملکہ برطانیہ 60 پلس ریٹنگز کے ساتھ شاہی خاندان کے مشہور ترین افراد میں پہلے، شہزادہ ولیم 55 پلس ریٹنگز کے ساتھ دوسرے، کیٹ مڈلٹن 47 پلس ریٹنگز کے ساتھ تیسرے، اور شہزادی این 39 پلس ریٹنگز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ شہزادہ ہیری کو 0 اور میگھن مرکل کو منفی 17 ریٹنگز ملی۔

ان کے علاوہ کئی سالوں کے اسکینڈل اور تنازعات کے بعد، شہزادہ اینڈریو منفی 50 ریٹنگز کے ساتھ شاہی خاندان کے افراد میں سب سےپیچھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں