اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

ہرشا بھوگلے نے پاکستانی فاسٹ بولرز سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے حریف ٹیموں کو پاکستان کے فاسٹ بولرز کو احتیاط سے کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا یہ بیان افغانستان کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر کی غیرمعمولی کارکردگی کے جواب میں آیا ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں حارث رؤف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی شاندار بولنگ کی بدولت افغانستان کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

حارث رؤف کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ ’حریف ٹیمیں پاکستان کے تیز ترین فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کا سامنا کرتے وقت احتیاط برتیں۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ کا شعبہ تبدیلیوں کے باوجود مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، پاکستان کو تین میچز سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں