اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‏’حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو دوسری اننگز میں 200 ‏رنز تک آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر شاہین آفریدی نے کہا کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے ‏پر خوشی ہے اپنی سو فیصد کارکردگی دینے کی جدوجہد کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ ‏اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے ہم رنز روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے کی پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

پچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وکٹ سلو ہے میچ کے چوتھے روز اسپنرز کو فائدہ ہوگا پرامید ہیں کہ میزبان ‏ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں۔

دوسری جانب سنچری بنانے والے بلے باز عابد علی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے بہت اچھی ‏باؤلنگ کی بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کرکے ہدف عبور کرنا ٹارگٹ ہوگا۔

اہم ترین

مزید خبریں