تازہ ترین

کیا عائزہ خان نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں ںے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان سے متعلق یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ فی الحال اداکاری سے بریک لے رہی ہیں۔‘

عائزہ خان نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’مداح مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں ان دنوں کیا کررہی ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آج کل اپنا خیال رکھ رہی ہوں اور میں نے اپنے کام سے بریک لے لیا ہے تاکہ میری جلد سانس لے سکے بال آرام کرسکیں اور میں مداحوں کے پیغامات پڑھ کر ان کے جوابات دے سکوں۔‘

تاہم عائزہ خان نے اپنی اسٹوری میں فی الحال کام سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے اور اداکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوروز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ عائزہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں شاندار اداکاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

عائزہ خان کے شوہر دانش تیمور کا نیا ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں ان کے ساتھ درفشاں سلیم مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -