جمعہ, مئی 30, 2025
اشتہار

’بڑے بال رکھنا اچھا لگتا ہے، پہلے بھی رکھے لیکن کیچ چھوڑا تو کٹوا دیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بڑے بال رکھنے کی وجہ بیان کردی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بڑے بال رکھنا اچھا لگتا ہے اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پہلے بھی 2021 میں بڑے بال رکھے تھے لیکن کیچ چھوڑا تو کٹوا دیے تھے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ خوشی ہے کم بیک پر پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا، پچھلا ایک سال مشکل تھا جو انجری تھی وہ کیریئر کے لیے مشکل تھی۔

حسن علی نے کہا کہ ری ہیب بورنگ ہوتا ہے بہت محنت کرکے واپس آیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ دوبارہ کھیل کر خوشی ہوئی، شائقین کی بھی سپورٹ رہی، اپنی پانچ وکٹیں فیملی اور اپنے نام کرتا ہوں۔

حسن علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ کھیلنے جانا ہے۔

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کپتان لٹن داس کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ذاکر علی نے 36 رنز بنائے، تنزید حسین 31 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

توحید ہردوئے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رشاد حسین 4 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں