تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حسن احمد نے ایمن منیب سے معافی مانگ لی

پاکستان کے سینئر اداکار حسن احمد نے ایک ویڈیو بیان میں اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ سے معافی مانگ لی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر حسن احمد نے ویڈیو میں کہا کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں، میں نے ایمن خان اور منیب بٹ سے متعلق گفتگو کی تھی۔

حسن احمد نے کہا کہ جو بھی ویڈیو میں کہا وہ مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا، میں ایمن اور منیب سے معافی مانگتا ہوں اور اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

سینئر اداکار نے ویڈیو میں گلوکار اذان سمیع خان سے بھی معافی مانگی اور کہا کہ مجھے ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا، میں نے جو کہا وہ منفی سوچ کے مترادف تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hasan Ahmed (@hassan.ahmedofficial)

واضح رہے کہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی جس میں اداکار حسن احمد کو کہتے سنا گیا کہ ایمن منیب کے فالوورز جعلی ہیں۔ ویڈیو میں گلوکار اذان سمیع خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گلوکار کو اداکاری نہیں آتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Comments

- Advertisement -