اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

اہم فاسٹ بولر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لیڈز: پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی انگلینڈکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے، فاسٹ بولر حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے بھی باہر ہو گئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی کو فاسٹ بولر حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا, اب فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جس کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا مزید کہنا ہے کہ حسن علی کاونٹی کرکٹ میں اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

حسن علی

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، میگا ایونٹ سے قبل حتمی اسکواڈ کی تکمیل کے لیے شاہینوں کا آخری اور اہم امتحان آج سے انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز سے ہو رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 19 ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں، صرف پاکستان نے تاحال اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا اور پی سی بی کے مطابق کل انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں