قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اہلیہ سامعہ آرزو اور ننھی بیٹی ہیلینا کے ہمراہ شمالی علاقہ جات پہنچ گئے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کے بجائے فیملی کے ساتھ شمالی علاقہ جات کی سیر کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
حسن علی نے اہلیہ سامعہ آرزو اور بیٹی کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصاویر میں فاسٹ بولر کو اہلیہ اور ننھی پری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے بھی سوشل میڈیا پر حسین نظاروں کی تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل سامعہ نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بیٹی کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور ہیلینا بھی چہل قدمی کرتے ہوئے کھیلنے میں مصروف تھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو میں ہوئی تھی شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوا تھا، ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔