جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’’انجری کے دوران کرکٹ سے دور رہنا بہت مشکل تھا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انجری کے دوران کرکٹ سے دور رہنا بہت مشکل تھا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فٹنس اور پرفارمنس پر بہت توجہ دی اس لیے محنت رنگ لائی۔

حسن علی نے کہا کہ ریورس سوئنگ کے لیے اچھی لائن اور لینتھ ضروری ہے، فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر بننے کا شوق تھا، ٹیسٹ کرکٹ مجھے بہت پسند ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی شاندار بولنگ سے پروٹیز بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، فاسٹ بولر حسن علی نے 5 کھلاریوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنالیے اور 200 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 28 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لندے نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیشو مہاراج دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں