پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ ہوگئی۔
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ ہوا، آل راؤنڈر عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے جبکہ رواں سیزن مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز کیلئے کھیلیں گے۔
View this post on Instagram
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا، یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا ہے۔
New journey pic.twitter.com/NJWF5S6FfE
— Imad Wasim (@simadwasim) November 29, 2023
ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال نے کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی کراچی کنگز کے اونر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے ساتھ ایک خوبصورت سفر کا اختتام ہوا، میں اپنے ہوم ٹاؤن ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔