لاہور : نیب لاہور نے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کر لی، رواں ہفتے دونوں بھائیوں کو اشتہاری قرار دینے کے لئے اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کرپشن کے تین تین ریفرنس، پیشیوں سے مسلسل غیر حاضر نااہل وزیراعظم کے بیٹوں حسن اورحسین کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی مکمل کرلی۔
ملزم بھائیوں کے خلاف اشتہار تیار ہے اور عدالتی حکم کا انتظار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے جاتی عمرہ اور ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہوں پر اشتہار چسپاں کیا جائے گا جبکہ اخبارات میں بھی اشتہار شائع کرایا جائے گا، جس میں حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزم قرار دیا جائے گا۔
اشتہار میں دونوں بھائیوں کی جائیداد قرقی کا بھی ذکر ہوگا۔
مزید پڑھیں : حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قراردینے کے لیے تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش
ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات موصول ہوتے ہی عملدرآمد کردیا جائے گا۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں کی جائیداد قرق کرنے کا فیصلہ کرکے چھ کمپنیوں کے شیئرز قرق کرنے کا حکم دیا تھا
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے حسن اور حسین کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس الگ کردیے تھے۔
نیب کی جانب سے حسن حسین نوازکواشتہاری قراردینےکی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حسن اورحسین نوازروپوش ہوگئےہیں، حسن اورحسین نوازعدالتی کارروائی کاسامنا نہیں کرنا چاہتے۔
مزید پڑھیں : احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا
خیال رہے کہ نیب عدالت نے حسین نواز، حسن نواز طلب کررکھا تھا، احتساب عدالت میں عدم پیشی پرعدالت ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا واضح حکم پہلے ہی دے چکی ہے۔
واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔