ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ہاشم آملہ کی ورلڈ کپ کی 4 بہترین ٹیمیں کون سی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے بھی آئی سی سی ورلڈ کپ کی چار بہترین ٹیموں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

کرکت کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کا انعقاد جیسے جیسے قریب آ رہا ہے کرکٹ کا بخار تیزی سے شائقین کرکٹ کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ سابق کرکٹرز ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کی بہترین ٹیموں کی پیشگوئی کرنے والوں میں حالیہ اضافہ لیجنڈری سابق جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کا ہے جنہوں نے میگا ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ہاشم آملہ کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنلز تک جو چار ٹیمیں رسائی حاصل کریں گی وہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ ہیں۔

گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ کا بخار، ورلڈ کپ کی 5 بہترین ٹیمیں بتا دیں

ریکارڈ ساز سابق بلے باز نے کہا کہ مذکورہ چاروں ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں ارد گرد جو ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں