اشتہار

دبئی جانے والی خاتون سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں دبئی جانے والی خاتون سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان سے راولپنڈی، اسلام آباد منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی اور ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

- Advertisement -

ٹرک کو ڈی آئی خان یارک ٹول پلازہ کے قریب روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے 546 کلو چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اور کارروائی میں مانسہرہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی، کراچی اتحاد ٹاؤن کے قریب کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار ہوئے جن سے 4 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں ایک کار سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران چارسدہ کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد ایف 8 ون میں کارروائی میں ایک ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں