پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

کیا حسن علی نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا؟ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں حسن علی کی بولنگ اسپیڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

حسن علی کی بولنگ اسپیڈ کی ایک تصویر بولر جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’حسن علی کو تیز ترین گیند کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔‘

جنید خان نے مزید لکھا کہ ’شعیب اختر آپ اب دوسرے تیز ترین بولر بن گئے ہیں۔‘ فاسٹ بولر جنید خان نے آخر میں لکھا کہ ’بہت ہی مزاحیہ غلطی ہے۔‘

واضح رہے کہ حسن علی نے 219 کی رفتار سے گیند نہیں کی ہے دراصل یہ غلطی سے لکھ دیا گیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں