جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کرس گیل کے چیلنج پر حسن علی کا "گگلی ڈانس” شائقین کرکٹ میں مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے "گگلی چیلنج ” نے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔

کرس گیل کے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ڈانس کیا، پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شائقین کرکٹ کو فاسٹ بولر کی یہ ویڈیو بے حد پسند آئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور افغان کرکٹر راشد خان نے بھی گگلی چیلنج میں اپنا حصہ ڈالا تھا، راشد خان نیشنل ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچوں سے دستبردار ہوکر افغانستان چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس کے آغاز پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے گگلی چیلنج متعارف کرایا تھا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کھیل میں میدان میں تفریح کا سامان پیدا کرتے رہتے ہیں، شائقین کرکٹ کو ان کا "گینگم اسٹائل ” بھی یاد ہوگا جو انہوں نے دوہزار چودہ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینگروز کو فائنل میں ہرانے کے بعد کیا تھا۔

اس کے علاوہ وہ ڈیون براو کے ساتھ ” ڈی جے براؤ” میں بھی دلچسپ ڈانس کے زریعے شائقین کرکٹ کو محظوظ کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں