ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی میڈیا گفتگو پر ردعمل سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کابیان فیڈریشن کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ پی پی کو سندھ کے عوام کا احساس ہے نہ مریضوں کا، سندھ میں آج بھی اسپتالوں میں لوگ بےیار ومددگار نظر آتے ہیں، تھرمیں بچوں کی ہلاکتیں سندھ حکومت کی نااہلی کاثبوت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب صحت کارڈ پر تنقید سے پہلےسندھ کا ہیلتھ سسٹم دیکھ لیں صحت کارڈتحریک انصاف کی حکومت کا تاریخ سازمنصوبہ ہے تاریخ میں آج تک کوئی حکومت ایسا انقلابی پروگرام نہیں دےسکی۔
حسان خاور نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کی ریکارڈ ویکسی نیشن کی ہے پنجاب میں ہر صوبے سے مریض علاج کےلئےآتےہیں پنجاب نے بھائی کی حیثیت سے زخموں پر مرہم رکھاہے کبھی دعویٰ نہیں کیاسندھ یادیگرصوبوں کےمریضوں کا علاج کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہم نےصوبائیت کی سیاست کی ہےنہ کریں گے مرتضیٰ وہاب یادرکھیں سندھ میں علاج کرانا آپ کا کسی پر احسان نہیں، مرتضیٰ وہاب نےچھوٹی بات کرکےثابت کیاسوچ انتہائی محدود ہے