اشتہار

پرویز الٰہی اور ہم اسمبلی نہ ٹوٹنے کے مؤقف پر ایک پیج پر ہیں، حسن مرتضیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ہم اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر ایک پیج پر ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونت آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہمارا بڑا مقصد یہی تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہ ہو، جب اعتماد پر ووٹنگ کا وقت آئے گا تو اپنی حکمت عملی بتائیں گے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب 186 کا نمبر نہیں لے پائیں گے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے حکومتی اراکین اسمبلی کو خریدنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد الزام ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے ان کی ڈیڈ لائن تھی، عمران خان اپنی بات میں وزن تو پیدا کریں کیوں کہ ہمیں دھمکیاں دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا تھا مسلم لیگ (ن) کی اکثریت زیادہ ہے اور میری نظر میں حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں