کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے جارح مزاج بیٹر حسن نواز نے پی ایس ایل 10 میں ایک بار پھر میچ فنش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جیت کےلیے 11 رنز درکار تھے، ایسے میں حسن نواز نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر میچ جتوادیا۔
ملتان کے بولرز محمد حسنین آخری اوور کرنے کےلیے آئے، انھوں نے پہلی بال ڈاٹ کی جبکہ دوسری بال پر حسن نے دو رنز لیے۔
Hassan the HERO ♂️
The shot that sealed the deal. #ApnaXHai l #HBLPSLX l #MSvQG pic.twitter.com/CL2skF1o4Z— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 18, 2025
اس کے بعد والی بال پھر ڈاٹ رہی جس کے بعد میچ مزید سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا اور کوئٹہ کو 3 بالز پر جیت کےلیے 9 رنز درکار تھے، اگلی بال پر حسن نواز نے حسنین کو چھکا جڑ دیا۔
اس کے پانچویں بال پر ابرار احمد رن آئوٹ ہوگئے، تاہم حسن نے اپنے حواس قابو میں رکھے اور آخری بال پر جب جیت کےلیے 3 رنز درکار تھے انھوں نے چھکا لگا کر کوئٹہ کو جیت دلوادی۔