معروف فیشن ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار یاسین نے کہا ہے کہ میری والدہ کا مجھ سے زیادہ قومی ٹیم سے لگاؤ ہے.
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے حسن شہریار یاسین نے کہا کہ ہر پاکستانی کا اپنی قومی ٹیم سے لگاؤ ہوتا ہے، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز میری فیورٹ ٹیم ہے، لاہور قلندرز ٹورنامنٹ نہ جیتی تو کراچی کنگز جیت جائے گی۔
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا
حسن شہریار یاسین کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کہتا ہوں پاکستان میں کام پر فوکس کریں ضرور کامیاب ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں محنت سے کاروبا کیا اور اب کامیاب ہوگیا ہوں، نواجوان محنت کریں تو پاکستان انھیں بہت کچھ دے سکتا ہے۔
حسن شہریار یاسین نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے میں بینائی سے 3 سال کیلئے محروم ہوگیا تھا، ایل آر بی ٹی میں علاج سے میری بینائی واپس آئی یہ میرے لیے اہم لمحہ تھا، آج میں ایل آر بی ٹی اسپتال کا برانڈامبسیڈر ہوں۔