ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کبھی آپ نے نفرت کا شربت پیا ہے؟ نہیں تو بنائیں اور پیئیں، خاص ترکیب

اشتہار

حیرت انگیز

موسم گرما میں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ ٹھنڈا ٹھار میٹھا شربت پی کر پیاس بجھائے جس کی مٹھاس کو محبت سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی نفرت کا شربت پیا ہے؟

موسم گرما بھی شروع ہوچکا ہے اور رمضان کا مقدس ماہ بھی جاری ہے ایسے میں ہر طرف شربت کی پکار ہے۔ شربت یوں تو کئی رنگ اور اقسام کے ہوتے ہیں مگر ان میں ایک چیز مشترکہ ہوتی ہے وہ ہوتی ہے مٹھاس۔ لوگ باگ میزبان کے شربت میں مٹھاس کو ان کی محبت سے بھی تعبیر کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں نفرت کو شربت بنایا اور فروخت کیا جاتا ہے اور لوگ بھی اس کے دیوانے ہیں۔

یہ ملک بھارت اور شہر اس کا دارالخلافہ نئی دہلی ہے جہاں ’’نفرت کا شربت‘‘ کے نام سے منفرد شربت نے دھوم مچائی ہوئی ہے جو کئی فلیورز کے ساتھ دستیاب ہے اور اپنے ذائقے کے باعث ہر دلعزیز ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

نفرت کا شربت فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس مشروب کا نام ’نفرت کا شربت‘ رکھنے کا خیال اس وجہ سے آیا کہ جہاں محبت ہوتی ہے وہاں نفرت بھی ہوتی ہے۔ لیکن شربت کا یہ اچھوتا نام ایسا مشہور ہوا کہ ہر کوئی اس کا دیوانہ ہو گیا ہے۔

یہ منفرد نام والا شربت نئی دہلی کی جامع مسجد کی گلیوں سے مشہور ہوا اور اب پورے شہر میں اس کا چرچا ہے لیکن اس میں اپنے نام نفرت کی کڑواہٹ نہیں ہے بلکہ روایتی شربت کی طرح میٹھا ہے اور اس کو تیار کرنا بھی بہت آسان ہے۔

نفرت کا شربت بنانے کی ترکیب:
اجزا:

ٹھنڈا دودھ: 500 ملی لیٹر

ونیلا ایسنس: 2 چمچ

چینی : ڈھائی چمچ

چھلکے کے بغیر سیب: ایک عدد

خشک میوہ جات (ڈرائی فروٹ): حسب ضرورت

فوڈ کلر: 2 قطرے

مشروب بنانے کا طریقہ:

دودھ اور چینی کو ایک برتن میں ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد اس میں ونیلا ایسنس، فوڈ کلر ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں۔

جب یہ تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو پھر سیب کا چِھلکا اتارنے کے بعد اسے رگڑیں، اس کے عبد دودھ میں سیب کو ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد برف کے کیوب ڈالیں۔

سب سے آخر میں ڈرائی فروٹ کو اس شربت میں شامل کریں اور پھر لیموں کا رس ڈال کر مہمانوں کو پیش کریں۔ اس کو مزید صحت افزا بنانے کے لیے سویا یا باداموں والا دودھ اور فوڈ کلر کی جگہ زعفران بھی ڈالی جا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں