کراچی : حضرت لال شہباز قلندرؒ کے عرس پر5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اورصوبائی وزیر اوقاف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں لعل شہباز قلندر کےعرس پر5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ سالانہ 3 روزہ عرس 17فروری سےشروع ہوگا اور عرس میں 25 لاکھ سے زائد زائرین شرکت کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کیلئے انڈس ہائی وے پر ہر 30 کلومیٹر پر میڈیکل کیمپ بنایا جائے گاْ
چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ صحت کوعرس کے دوران اضافی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اورایمبولینسز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراوقاف نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ درگاہ کےاطراف گداگروں کیخلاف کارروائی کی جائے ، درگاہ کےداخلی راستوں پرواک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور بائیو میٹرک نظام نصب کیا گیا۔
اجلاس میں بھاری گاڑیوں کےسیہون میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی کو عرس کےدوران ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکزکی سخت نگرانی کی ہدایت کردی۔
حضرت لال شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے حیسکو کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔