لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں احسان نامی ملزم نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ لاہور کے تھانہ مصری شاہ کی حدود میں واقع سگنل شاپ کالونی میں پیش آیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے سروسزاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فائرنگ سے زخمی 55سالہ شخص نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔
زخمی شہری کا کہنا ہے کہ بیٹے کو نوکری دلانے کے لیے احسان نامی شخص کو 6لاکھ دیے تھے، ملزم نے نوکری تو نہیں دی لیکن مبینہ طور پر اس کے ساتھیوں نے مجھ پر فائرنگ کردی، ملزم نے پیسے واپس کرنے مصری شاہ بلایا تھا۔
کورنگی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
متاثرہ شخص نے بیان ریکارڈ کرایا کہ احسان نے کافی دیر گلی میں کھڑا رکھا، لیکن وہ نہیں آیا، لیکن گلی میں کھڑا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
پولیس کو شبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے احسان سے ملے ہوئے ہیں اور اسے کہ کہنے پر یہ واقعہ ہوا ہے۔