تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...
Array

بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے: سراج الحق

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے، کشمیر میں بھارتی بربریت کے باعث ہزاروں نوجوان شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی پاکستان کی ترقی اور خوش حالی ہے، بلوچستان کو اللہ نے معدنیات سے نوازا ہے۔

[bs-quote quote=”بلوچستان کا بڑا حصہ خشک سالی سے متاثر ہے، تدارک نہ ہوا تو بلوچستان کے رہنے والے نقل مکانی پر مجبور ہوں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سراج الحق” author_job=”امیر جماعت اسلامی پاکستان”][/bs-quote]

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہر لحاظ سے ملک کے لیے بہت اہم ہے، آج تک کسی حکومت نے بلوچستان سے وعدے پورے نہیں کیے، شدید سردی میں بھی بلوچستان کے باسیوں کو گیس دستیاب نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ’معدنیات سے مالا مال صوبہ ظالم سرکار اور ظالم سردار نے پس ماندہ رکھا، امرا کے بچے باہر اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں، بلوچستان کے مقامی افراد کے بچوں کو بنیادی تعلیم میسر نہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا ’بلوچستان کا بڑا حصہ خشک سالی سے متاثر ہے، تدارک نہ ہوا تو بلوچستان کے رہنے والے نقل مکانی پر مجبور ہوں گے، پرویز مشرف کے دور میں کوئٹہ کے لیے پانی کے منصوبے کا اعلان ہوا جس پر تا حال عمل در آمد نہ ہو سکا۔‘

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان میں بڑے پیمانے کی کرپشن پر نیب کی کوئی نظر نہیں، وزیرِ اعلی بلوچستان نے اعتراف کیا کہ 4 ماہ میں تبدیلی نہیں آ سکی، پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس


انھوں نے کہا کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہونا چاہیے، گوادر کے ماہی گیروں کو خطرات لا حق ہیں، حکومت تدارک کرے، سی پیک میں بلوچستان کےلیے ترقیاتی منصوبوں کو پھر شامل کیا جائے۔

انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ غیر مسلم شراب پر پابندی کا بل لاتا ہے، لیکن مسلمان مخالفت کرتے ہیں، اپوزیشن ہو یا حکومت سب کا احتساب ہونا چاہیے، مدینے کی ریاست کی طرف قدم اٹھائیں گے تو ہم حمایت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -