تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ انتقال کرگئے

نئی دہلی : 38 بیگمات اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا بھارت میں انتقال ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست میزورام کے ضلع سیرشب کے گاؤں تلنگموام میں مقیم زیونا چنا ہائی بلڈ پریشر اور شوگر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوکر 76 برس کی عمر میں دنیا سے کوچ کرگئے۔

زیونا چنا 38 بیویوں کے شوہر تھے جن سے 89 اولادیں تھیں، درجنوں بیویاں اور 89 بچوں اور متعدد پوتے پوتیوں کے باعث زیونا چنا کا خاندان دنیا کا سب سے بڑا خاندان سمجھا جاتا تھا۔

وزیر اعلیٰ میزورام کا کہنا ہے کہ زیونا چنا اور ان کے خاندان کی بدولت گاؤں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز تھا۔

خیال رہے دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے تمام افراد مل جل کر ایک بڑے گھر میں رہ رہے ہیں، زیونا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کی بیویاں رشتہ لیکر خود ان کے پاس آئی تھی جسے وہ منع نہیں کرسکے اور خاندان بڑھتا گیا۔

Comments

- Advertisement -