جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

کراچی: ملیرمیمن گوٹھ سے ملنے والے نوجوان کے دھڑ کا سر مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیرمیمن گوٹھ سے ملنے والے نوجوان کےدھڑکا سر مل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کی حدود میں جھاڑیوں سے نوجوان کا دھڑ ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

پولیس نے 26 سالہ مقتول نوجوان عرفان علی کا سر برآمد کرلیا اور کہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے، مقتول شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا

- Advertisement -

پولیس نے مقتول کے دوست کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر ملیر کھوکرا پر سے مقتول کا سر ملا۔

گذشتہ روز ملیرمیمن گوٹھ کی حدود میں جھاڑیوں سے نوجوان کا دھڑ ملا تھا ، مقتول کی شناخت26سالہ عرفان علی کےنام سے ہوئی، عرفان کی شناخت فنگرپرنٹ کی مدد سے کی گئی۔

مزید پڑھیں : کراچی، شادی میں جانے والے نوجوان کا دھڑ مل گیا، سر غائب

افسوسناک واقعے میں سفاک ملزمان نے نوجوان کا سر تن سے جدا کردیا تھا ، ڈالمیا کا رہائشی عرفان علی گزشتہ رات دوست کی شادی میں شرکت کےلیے کھوکھرا پار گیا تھا، رات کو گھر نہیں پہنچا تو گھر والوں نے اسپتالوں،سردخانوں میں تلاش کیا اور صبح لاش کی اطلاع پر گھر والے جناح اسپتال پہنچے جہاں عرفان کا دھڑلایا گیا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتول عرفان چھ بھائیوں میں سب سے بڑا اور گھر کا کفیل تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں