ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کیا پھلوں کے چھلکے کھانا صحت کے لئے واقعی فائدہ مند ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اکثر و بیشتر یہ سنا ہوگا کہ پھلوں کے ساتھ ان کے چھلکے کھانا بھی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے، اس بات میں کتنی صداقت ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

پھلوں کے چھلکوں کی اگر بات کی جائے تو اِن چھلکوں میں فائبر، وٹامنز اور منرلز جیسے مفید غذائی اجزا ہوتے ہیں، پھلوں کے چھلکے سورج سے توانائی حاصل کرتے ہیں اور اندر موجود پھل کو سخت موسمی حالات سے محفوظ رکھتے ہیں۔

اگر بازاروں میں ملنے والے پھلوں کی اگر بات کی جائے تو ان پر کیڑے مار اسپرے کیا جاتا ہے، پھل دھونے سے چھلکوں پر کیڑے مار ادویات کے اثرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے۔

- Advertisement -

لہٰذا پھلوں کے چھلکوں سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو بغیر اسپرے والے تازہ پھل چاہیے ہوں گے، ایسا کرنے سے آپ مختلف پھلوں کے چھلکوں کے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں:

ناشپاتی کے چھلکوں میں وٹامن سی اور فائبر ہوتا ہے، کِینو، موسمی اور ِمٹھے جیسے کٹھے میٹھے پھلوں کے چھلکوں میں وٹامن سی کی بڑی مقدار ہوتی ہے۔

سیب کے چھلکے کولیسٹرول بڑھنے سے روکتے ہیں، جلن سے بچاتے ہیں اور فائبر اور پیکٹین فراہم کرتے ہیں جو قبض سے بچاتا ہے۔

کیلے کے چھلکے میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامن B12 اور B6 سے بھرپور ہوتے ہیں، کیوی کے چھلکوں میں وٹامن سی اور ای ہوتا ہے، انگور کے چھلکوں میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو خون کی شریانوں اور دل کی صحت کے لئے انتہائی م فید ہوتے ہیں۔

چہرے پر ناریل کا تیل لگانا فائدہ مند ہے یا نقصان دہ ؟

انناس کے چھلکوں سے ایک صحت بخش چائے یا خمیر شدہ مشروب تیار ہوسکتا ہے، جس سے ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ لیموں کے چھلکوں میں وٹامن سی، B6، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، یہ چھلکے کھانے کی مہک بڑھا دیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں