جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی : ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ صحت نے دوبارہ ٹائفائیڈ ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آئندہ چند روز میں ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے دوبارہ ٹائفائیڈ ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ٹائفائید ویکسینیشن مہم کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی ٹائفائیڈ ایکس ڈی آر کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی چار ماہ میں ٹائفائیڈ ایکس ڈی آر کے 335 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایکس ڈی آر کے سب سے زیادہ اپریل میں 99 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ جنوری میں 63، فروری میں 89 اور مارچ میں 84 کیسز سامنے آئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار بھی شامل نہیں کی جارہی ہے، ٹائیفائیڈ آلودہ پانی کے نتیجے میں ہوتا ہے، اس لئے شہری پانی اْبال کر پئیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ سیلف میڈیکشن اور ڈاکٹرز کی جانب سے اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنے کی تجویز کے نتیجے میں ایکس ڈی آر پھیل رہا ہے، شہری اینٹی بائیوٹک کے بے دریغ استعمال سے گریز کریں، ایکس ڈی آر ویرینٹ میں ادویات اثر نہیں کررہی۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں