اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گورنر پنجاب کی صحت سے متعلق ایم ایس سروسز اسپتال کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی صحت سے متعلق ایم ایس سروسز اسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو گیسٹرو اینٹرائٹس ہونے کی وجہ فوڈ پوائزننگ لگ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو پیٹ خراب ہونے سے ڈی ہائیڈریشن کا سامنا ہے۔

ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر عامر مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب کو گیسٹرو اینٹرائٹس ہونے کی وجہ فوڈ پوائزننگ لگ رہی ہے، گردوں کی رپوٹس کے مطابق یوریا کا لیول بھی مخصوص حد سے زیادہ ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

انھوں نے کہا حالیہ رپوٹس کے مطابق گردے بھی متاثر ہوتے نظر آ رہے ہیں، گزشتہ روز سینئر فزیشنز نے گورنر پنجاب کا چیک اپ کیا تھا، کل الٹرا ساؤنڈ اور کچھ بلڈ ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے، پیر کو یہ تمام ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ تا حال نہیں ہو سکا ہے۔ یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو ڈائریا کی شکایت پر سروسز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

گورنر پنجاب نے صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی سفارش کر دی

خیال رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور نئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہاز کے درمیان حلف لینے کا تنازع چل رہا ہے، گورنر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ انھوں نے قبول ہی نہیں کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں