تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق ترجمان کا اہم بیان آگیا

سربراہ جمیعت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی صحت سے متعلق ان کے ترجمان کا اہم وضاحتی بیان آگیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کے مطابق وہ معمول کے چیک اپ کے لیے لاہور کے نجی اسپتال میں موجود ہیں، شیڈول کے مطابق چیک اپ کے لیے اسلام آباد سے لاہور آئے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو دو دن اسپتال میں رہ کر ٹیسٹ مکمل کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپتال میں فضل الرحمان سے ملاقات کی اور اسپتال عملے کو بہترین سہولت فراہمی کی ہدایت کی، جے یو آئی سربراہ نے وزیراعظم کی اسپتال آمد پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ اس قبل سے خبر آئی تھی کہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ وہ چند روز اسپتال میں قیام کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپتال میں ان کی عیادت کی تھی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -