اشتہار

امریکا : ہزاروں سرکاری ملازمین کی سب سے بڑی ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : امریکا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ صحت کے 75 ہزار ملازمین کی سب سے بڑی ہڑتال تیسرے اور آخری روز ختم ہوگئی۔

امریکی لیبر سیکرٹری سے مذاکرات کے بعد ملازمین کی یونین ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ ہوگئی، دونوں فریق اگلے ہفتے تعطل کا شکار ہونے والے مذاکرات دوبارہ کرنے پر رضامند ہوگئے، یونین عہدیداروں نے مزید واک آؤٹ کی وارننگ دی تھی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، کولوراڈو، واشنگٹن اور اوریگان کے سینکڑو ں اسپتالوں میں کام کرنے والے 75 ہزار سے زیادہ ملازمین تنخواہوں اور مراعات میں اضافے اور اداروں میں عملہ کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

strike

سیکڑوں اسپتالوں اور کلینکوں میں ہونے والی سب سے بڑی ہڑتال کے دوران نرسوں، طبی تکنیکی ماہرین اور معاون عملے نے بدھ کی صبح سے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

قبل ازیں گزشتہ بدھ کو ملازمین کی یونین کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں عملے کی کمی اور مناسب تنخواہ نہ ہونے کے باعث ملازمین پر کام کا شدید دباؤ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں