اشتہار

بچوں کو ہر طرح کا کھانا کھانے کی عادت کیسے ڈالیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل عام طور پر بچے گھر کا بنا ہوا کھانا کھانے میں بے رغبتی دکھاتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ہر دوسرے دن کچھ نیا ذائقہ یا منفرد سی ڈش بنائی جائے۔

اگر والدین ایسا نہ کریں تو وہ پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھاتے جس سے ان میں کمزوری یا ان کی غذائیت میں کمی رہ جاتی ہے جو والدین کی پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز اداکاراؤں غزل صدیق، فریدہ شبیر اور صبیحہ ہاشمی نے اس حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے اور ناظرین کو اپنے مشوروں سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

اداکارہ غزل صدیق نے بتایا کہ بچوں کو شروع دن سے ہی غذائیت سے بھرپور کھانوں کی عادت ڈالنی چاہیے جس میں سبزی بہت اہمیت کی حامل ہے، اس کا طریقہ یہی ہے کہ جو کھانا والدین کھائیں بچوں کو بھی وہی کھانا کھلائیں ان کی ضد کو پوری نہ کریں۔

فریدہ شبیر نے کہا کہ بازار کی چیزیں کھانے کے بعد اگلی بچے صبح شکایت کرتے ہیں کہ ان کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے، لہٰذا اگر زیادہ ضروری ہو تو ایسی چیزیں گھر میں بنا کر کھلائیں۔

صبیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ بچوں کو سبزیوں کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں بتائیں، اس طرح وہ جلد ہی سبزیاں کھانے لگیں گے، بچوں کے ساتھ مل کر بچے زیادہ آسانی سے کھا پی لیتے ہیں کیوں کہ اس وقت ان کے لیے بچوں کی سنگت اہم ہوتی ہے اور وہ بڑوں کی دیکھا دیکھی سب کھانا شروع کردیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں