اشتہار

خاتون حادثے سے بال بال بچ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی میں گھر سے باہر نکلنے والی خاتون حادثے سے بال بال بچ گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبے استنبول کے ضلع عسکودر میں رہائش پذیر میسوت نامی شخص نے ایک نیا صوفہ خریدا تو وہ پرانے صوفے سے چھٹکارا پانا چاہ رہے تھے۔

میسوت کو صوفہ سیڑھیوں سے نیچے لے جانے میں سستی محسوس ہوئی تو انہوں نے اسے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے نیچے پھینکنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

مذکورہ واقعہ عمارت کے سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی میسوت نے صوفہ کھڑکی سے باہر پھینکا تو خاتون حادثے سے بال بال بچ گئی، خاتون اسی وقت گھر سے باہر نکلی تھیں۔

حادثے سے بچنے کے بعد خاتون ہکا بکا رہ گئیں اور ہاتھ اٹھا کر پڑوسی کی طرف اشارہ کرتی رہیں۔

واقعے کے بعد صوفہ پھینکنے والے شخص کا کہنا تھا کہ ’میں نے نیا صوفہ خریدا تو سوچا کے پرانے صوفے کو عمارت سے پھینکنا ہی ٹھیک ہے، صوفے کو جب کھڑکی سے باہر پھینک رہا تھا تو اس وقت عمارت کے پاس کوئی موجود نہیں تھا‘

خاتون بالکل اسی وقت باہر آئیں جب میں نے صوفہ نیچے پھینک دیا، صوفہ تقریباً ان کے اوپر گر پڑا تھا وہ خوفزدہ تھیں، لیکن وہ اس طرح اچانک باہر آئیں تو مجھے بھی اس پر حیرت ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں