تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی وزیراعظم ہاؤس پہنچے...

دل دہلا دینے والا واقعہ؛ بیٹے کی پہلی سالگرہ پر ماں نے خودکشی کر لی

بیٹے کی پہلی سالگرہ پر باپ کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے ماں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمدآباد میں پیش آیا جہاں سالگرہ کے تحفے کے لیے پیسے نہ دینے پر ماں نے خودکشی کر لی۔

متوفیہ کے بھائی نے پولیس نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ بہن کے شوہر اور سسرالی بیٹی کی پیدائش نہ ہونے پر افسردہ تھے اور بہن کو ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

2018 میں بھاونا کی شادی جیتو سے ہوئی اور گزشتہ سال 8 جنوری کو ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا ورتھ ڈے منایا جانا تھا۔

متوفیہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ سالگرہ کے لیے بہن نے شوہر سے پیسے مانگے لیکن بے حس باپ نے منع کر دیا اور مجھے فون پر باتیں سن کر ایسا لگا کہ جیسے وہ مر رہی ہے۔

اگلے روز ہمیں اطلاع دی گئی کہ بہن نے خود کو پھاندہ لگا کر خودکشی کر لی ہے، سنگدل شوہر اور اس کے اہلِ خانہ کی اذیتوں کے باعث بھاونا نے انتہائی سنگین اقدام اٹھایا۔

رامول پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، مقدمے میں شوہر اور اس کی والدہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -