بھارت میں حاملہ خاتون کو منتقل کرنے کے دوران ایمبولینس حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں آگ لگنے سے خاتون ہلاک اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے سیتاپور میں پیش آیا جہاں حاملہ خاتون کو لکھنؤ لے جاتے ہوئے راستے میں ایمبولینس بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔
درخت سے ٹکرانے کے بعد ایمبولینس سے دھواں اٹھنا شروع ہوگیا اور چند لمحوں بعد ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔
خاتون کے ساتھ اس کے اہل خانہ پچھلی کار میں سوار تھے جو حادثے کے بعد رک گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ میں لپٹی ایمبولینس سے خاتون، ڈرائیور اور پیلپر کا باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
اہلِ خانہ اپنی گاڑی میں ہی خاتون کو لے جارہے تھے کہ اسپتال پہنچنے تک وہ چل بسی۔ متوفیہ شہناز بہرائچ چلڈرن ڈیوپلیمنٹ پروجیکٹ آفیسر کے عہدے سے سبکدوش ہوئی تھی۔