صوابی : درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی ، سیف السلام کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یارحسین کے علاقے میں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یارحسین سڑہ چینہ علاقے میں گھر کے اندر نامعلوم وجوہات کی بنا پر باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کی۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
جاں بحق کے نام سیف اسلام عمر 42سال باپ ، ضیاء اسلام عمر 12سال بیٹا، عبدالرحمان عمر 10سال بیٹا ، ثناء عمر 8سال بیٹی اور 2 سالہ بچی بھی شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق سیف السلام کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، جو ناراض ہوکرمیکے چلی گئی تھی، جس پرسیف السلام نے دو بیٹے، اور بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا اور پھر خود کی بھی جان لے لی تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔