تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

’یہ ویڈیو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے‘

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز ایسی دل پزیر ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس کو دیکھ کر صارفین نہ صرف حیران ہوئے بلکہ کچھ تو آبدیدہ ہوئے اور اُن میں قربانی کا جذبہ دوبارہ پیدا ہوگیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی 59 سیکنڈ کی ویڈیو کس علاقے کی ہے، اب تک اس حوالے سے زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آسکیں مگر اس کے ذریعے لوگوں میں ایثار کا جذبہ پیدا ہوا۔

ویڈیو میں دو بچوں کو دکھایا گیا ہے جن میں سے ایک امیر گھرانے کا جبکہ دوسرا غریب گھر کا بچہ ہے۔

اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ سڑک پر کھڑے ہوکر گاڑیاں صاف کرنے والا لڑکا دراصل بے گھر ہے، جو سڑک پر آنے والی کاروں کے شیشے صاف کر کے چند پیسے جمع کرتا اور پھر اپنا گزر بسر کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے گھر لڑکے نے جب گاڑی کا شیشہ صاف کیا اور وہ پیچھے کی طرف آیا تو گاڑی میں بیٹھے بچے نے شیشہ نیچے کرنے کے بعد اپنے کھلونے اُس کی طرف بڑھا دیے۔

کھلونے دیکھ کر بے گھر لڑکے نے انہیں لینے سے انکار کیا مگر گاڑی میں بیٹھے بچے نے ضد کر کے یہ دوبارہ اُسی کی طرف بڑھائے، جنہیں لے کر وہ سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے درمیان ہی ان سے کھیلنے لگا اور پھر کھلونے واپس اُس کی طرف بڑھائے۔

گاڑی صاف کرنے والا بچہ ایک سیکنڈ کے لیے گیا اور اپنے ہاتھ میں پاپڑ کا تھیلا لے کر آیا، جو اُس نے گاڑی میں بیٹھے بچے کی طرف بڑھایا تو دوست نے وہ رکھ لیا۔

گاڑی میں بیٹھا بچہ اُسے کھیلتا دیکھ کر خوش ہوا اور پھر اسی اثنا ٹریفک سگنل کھل گیا تو گاڑی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ سڑک پر موجود بچے نے گاڑی کی طرف دیکھا اور ہاتھ ہلا کر اپنے دوست کو خدا حافظ بھی کیا۔

اس ویڈیو کو اب تک 90 لاکھ سے صارفین دیکھ چکے ہیں، جنہوں نے بچے کے جذبے اور قربانی کو سراہا۔

یہ ویڈیو سڑک پر موجود دوسری گاڑی میں بیٹھے شخص نے ریکارڈ کر کے انٹرنیٹ پر شیئر کی۔ جس کے ساتھ لکھا کہ ’ویڈیو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے‘۔

.ایک صارف نے لکھا کہ : یہ ویڈیو دیکھ کر میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا اور آنسو بہتے ہوئے میرے رخسار تک آگئے، اس لڑکے نے بہت پیارا سبق دیا، جسے بچوں کو سیکھنا چاہیے‘۔

Comments

- Advertisement -