پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

زمبابوے کے سابق کپتان چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملک کی جانب کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیتھ اسٹریک جگر اور کینسر سے لڑتے ہوئے 49 سال کی عمر میں زندگی کی جنگ ہار گئے۔

ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ آج صبح 3 ستمبر بروز اتوار میری زندگی کی سب سے بڑی محبت اور میرے خوبصورت بچوں کے والد خاندان کے ساتھ آخری ایام گزارتے ہوئے چل بسے۔

زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کینسر میں مبتلا تھے رواں برس مئی میں سابق کھلاڑی کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

- Advertisement -

Heath

ہیتھ اسٹریک 100 وکٹیں لینے والے زمبابوے کے پہلے بولر ہیں، انہوں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔

ہیتھ اسٹریک نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت کی، انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔

انہوں نے ٹیسٹ میں 22.35 کی اوسط سے 1,990 رنز بنائے اور ملک کی آل ٹائم فہرست میں ساتویں نمبر پر رہے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور اور واحد سنچری 2003 میں ہرارے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 127 (ناٹ آؤٹ) تھی۔

Heath

بطور کپتان 21 ٹیسٹ میں ان کی چار فتوحات کی خاص بات زمبابوے کی 2001 میں ہرارے میں بھارت کے خلاف پہلی ٹیسٹ فتح تھی۔ انہوں نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں، دونوں اننگز میں سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کیا، اور پہلی اننگز میں 40 رنز بنائے۔

انہوں نے 68 ون ڈے میچوں میں زمبابوے کی قیادت کی، جس میں جنوبی افریقہ میں 2003 کا ورلڈ کپ بھی شامل ہے جب زمبابوے سپر سکس مرحلے میں پہنچا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں