تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ہیتھر نائٹ بھی محمد رضوان کی مداح نکلیں

انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ بھی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی مداح نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے شائقین سے سوال و جواب سیشن رکھا اور مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

ایک صارف نے ہیتھر نائٹ سے سوال کیا کہ آپ کی پی ایس ایل میں پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟

اس کا جواب دیتے ہوئے انگلش ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ ’انہیں ملتان سلطانز کی ٹیم پسند ہے کیونکہ وہ محمد رضوان کی بہت بڑی مداح ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوینٹی بیٹسمین کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پی ایس ایل 7 میں سلطانز کے کپتان رضوان نے 126.68 کی اوسط سے 546 رنز بنائے، ان کی ٹیم کو فائنل میں لاہور قلندرز سے شکست ہوئی تھی۔

محمد رضوان نے پی ایس ایل 7 کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز بھی حاصل کیا، انہوں نے 12 میچز میں اسٹمپ کے پیچھے نو بلے بازوں کا شکار کیا۔

Comments

- Advertisement -