تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

بجلی کے بھاری بل، عدالت کے نیپرا اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے فیول چارجز اور ٹیکس کی مد میں بھاری چارجز کی وصولی کیخلاف درخواست پر نیپرا اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کی کے الیکٹرک کی جانب سے فیول چارجز اور ٹیکس کی مد میں بھاری رقم کی وصولی کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے نیپرا اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

عدالت میں درخواست گزار حافظ نعیم الرحمٰن کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصولی سے روکا جائے، اس کے ساتھ ہی بجلی بل میں سیلز اور انکم ٹیکس، ٹی وی لائسنس فیس سمیت دیگرچارجزوصول کرنے سے بھی روکا جائے۔

ایڈووکٹ عثمان فاروق نے عدالت سے کے الیکٹرک کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کرانے کی استدعا بھی کی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے ای کی جانب سے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، یونیفارم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ چارجز اور سیلز ٹیکس کے ساتھ بھاری رقم کے بل بھیجے گئے ہیں جو اکثر صارفین کے گزشتہ ماہ کے بل سے 100 فیصد تک زائد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک آفس پر دھاوا، توڑ پھوڑ

بھاری بلوں کے باعث شہر کراچی کے باسیوں میں کے ای کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران شہر کے کئی مقامات پر مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفاتر کے باہر سخت احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -