اشتہار

طوفانی بارشوں نے خیبرپختونخوا میں قہر ڈھادیا ، 21 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا میں 4 روز کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں 21افرادجاں بحق اور 32افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں نےخیبرپختونخوا میں قہر ڈھادیا اور بلوچستان میں بھی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ملک میں بارشوں کے باعث حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد پچاس کے قریب پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے 4 روز کے دوران بارشوں کے باعث صوبے میں جانی ومالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ
کےپی میں تیز بارش کےباعث حادثات کے نتیجےمیں21افرادجاں بحق اور 32 افراد زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

خیبرکے علاقے باڑہ میں گھر کی چھت گرنےسےدوخواتین اورتین بچے جان سے چلے گئے جبکہ چارافراد کو بچالیا گیا، لوئردیر میں مختلف حادثات میں سات افراد کی جانیں گئیں۔

ٹانک میں اسکول وین برساتی نالےمیں بہہ گئی، اسکول ٹیچراوربچے کی لاشیں مل گئیں جبکہ دیگرتیرہ افرادریلےمیں بہہ گئے، مانسہرہ میں ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

سوات کےعلاقے منگلور میں مکان کی چھت گرنےسے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ مٹہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے گھرکی چھت گرنےسےچالیس سےزائدمویشی دب گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 330 مکانات کونقصان پہنچا، 53گھروں کو مکمل اور 277 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

زیادہ نقصانات اپر چترال ، اپر دیر، لوئر چترال، سوات، ملاکنڈ اور باجوڑ میں ہوئے، جبکہ کئی اضلاع کا زمینی رابطہ بدستور منقطع ہے۔

جاری شدید بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے، دریائے سوات اوردریائےپنجکوڑہ میں نچلے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کےندی نالوں میں بھی طغیانی برقرارہے اور کئی علاقےتاحال زیرآب ہیں ، پسنی میں سیلابی صورتحال، اسکولوں،گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ پانی شاہراہوں پرآنےسےہرنائی کاملک کے دیگرحصوں سے تین روزسےزمینی رابطہ منقطع ہے۔

دونوں صوبوں کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اوردیگر اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں