اشتہار

خیبرپختونخوا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے پھر تباہی مچا دی ، بجلی کے کھمبے،درخت،گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں اور لکی مروت میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش نے پھر تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں پانچ افرادجاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔

بنوں کےعلاقے علاقہ خوجڑی خاص میں بھی بارش کے سبب کئی گھروں کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں، مختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق ہوئے ، مرنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ تئیس زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال بنوں پہنچا دیا گیا ہے اور مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔

- Advertisement -

لکی مروت کی تحصیل سرائےنورنگ میں بھی موسلادھاربارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، مختلف علاقوں میں بجلی کےپول اور گھروں کو نقصان پہنچا، جس سے ایک بچہ جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے، تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

منجی والا کے قریب آندھی کی وجہ سے پشاورسے کراچی جانے والا ٹرک بے قابو ہوکرالٹ گیا، حادثے میں سراج نامی شخص زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنرلکی مروت عبدالہادی نے تمام سرکاری مشینری کو فوری طورپربروئے کار لاکر امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں