ایبٹ آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات اور ٹھنڈیانی میں برف باری میں شدت آگئی.
تفصیلات کے مطابق گلیات اور ٹھنڈیانی میںبرف باری کے باعث راستے بند ہوگئے. نتھیا گلی میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔
[bs-quote quote=”گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری سےاسکردو کا ملک سے فضائی اور زمینی رابطہ معطل ہو گیا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]
چترا ل اور گرد و نواح میں بھی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری سےاسکردو کا ملک سے فضائی اور زمینی رابطہ معطل ہو گیا۔
اسکردو میں چار سے پانچ فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی، پارہ منفی نو تک گر گیا.
دوسری جانب آزاد کشمیر اور شانگلہ کی وادیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔
مزید پڑھیں: کے 2 کی چوٹی کے بارے میں حیران کن انکشاف
برف باری کے باعث اسکردوکادیگرعلاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا. مری میں برف باری کے بعد سیاحوں کا رش بڑھ گیا.
پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے.
لاہور، گجرات، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے.