جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شاہراہ فیصل پر ہیوی ٹریفک رات 11 بجے تک ممنوع رہے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹریفک پولیس حکام نے شارع فیصل کو رول ماڈل بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شاہراہ پرہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک ہو گی جب کہ موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے اورموٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد کے بیٹھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

اسی سے متعلق : شارع فیصل پر بد ترین ٹریفک جام

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات اٹھارہ کلومیٹر طویل شارع فیصل کو ماڈل شاہراہ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں جن کا بعد ازاں دائرہ کار دیگر شاہراہوں تک بھی دراز کیا جائے گا اور پابندی پرعمل در آمد کو ہرصورت ممکن بنایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شاہراہ فیصل پرمستقل ٹریفک جام

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پابندی کا فیصلہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔

دوسری طرف شہریوں کی سہولت کے پیش نظر شاہراہ فیصل پر رکشوں کے داخلے پر لگائی گئی پابندی کو فی الحال ایک ماہ کے لئے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

یہ خبرپڑھیں : شارع فیصل پر ٹریفک جام کا توڑ

واضح رہے شاہراہ فیصل کراچی کی اہم ترین معروف اور مصروف شارع ہے جہاں اہم سرکاری عمارتیں اور سیکیورٹی مراکز بھی قائم ہیں اور جس پراندرون شہر سے آنے والی کم و بیش ہرچھوٹی بڑی شاہراہ آکر ملتی ہے جب کہ ایئر پورٹ کے لیے آنے والے یہی شاہراہ استعمال کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں