پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

طلباء کیلئے امتحانات سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہائیرایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرزکااجلاس کل طلب کرلیا، جس میں امتحانات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، صورتحال قابو میں نہ آئی تو امتحانات 15جولائی کے بعد لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر ہائیرایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرزکااجلاس کل طلب کرلیا ، اجلاس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کریں گے۔

اجلاس میں امتحانات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور 31 مئی تک کورونا کنٹرول ہونے پر یونیورسٹیز کے کچھ سیکٹر کھولنے کی تجویز پر بھی غورہوگا ، صورتحال قابومیں نہ آئی تو امتحانات 15جولائی کے بعد لیے جائیں گے۔

کوروناکےباعث آن لائن امتحانات کافارمولابھی زیرغورہوگا ، ایچ ای سی مشاورت کے بعد تجاویزحکومت کو بھیجے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

یاد رہے آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن نے امتحانات کی منسوخی اور تعلیمی اداروں کی طویل بندش کومستردکردیا اور اسکولز کھولنے کے طریقہ کار سے متعلق بتایا کہ تعطیلات میں ایک سے دو ہفتے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے تمام ادارے طلبہ وطالبات کےلئے 15 جون سے کھول دئیے جائیں۔

حیدر علی کا کہنا تھا کہ یکم جون سے تیرہ (13) جون تک تعلیمی اداروں میں اسٹاف کو SOPs کی تربیت، والدین کو آگہی اور ضروری آلات و انتظامات کو ممکن بنایا جائے، نمایاں مقامات پر احتیاطی تدابیر کے چارٹ آویزاں کیے جائیں جبکہ داخلی راستے پر تھرمل اسکینر اور سینیٹائزنگ واک تھرو گیٹ، ہر بچے اور اسٹاف کے لیے ماسک کا انتظام کیا جائے اور ہفتہ وار بنیادوں پر عمارتوں پر فیومیگیش کرائی جائے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں