ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شرمین سیگل کو سنجے لیلا بھنسالی نے ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہیرا منڈی کی اداکارہ شرمین سیگل کو سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرلیا۔

فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں عالم زیب کا کردار نبھانے والی اداکارہ شرمین سیگل کو عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں کاسٹ کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

بھنسالی پروڈکشن نے رواں سال کے اوائل میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکیل کوشل کو رومانوی فلم کی کاسٹ میں شامل کیا تھا اب شرمین سیگل کو حال ہی میں اس پروجیکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

ریڈٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرمین سیگل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کا حصہ ہوں گی۔

صارف کے مطابق ’میرے دوست نے حال ہی میں کسی ایسے شخص سے رابطہ ہوا جو سنجے لیلا ہی کے ساتھ کام کرتے ہیں اور تصدیق کی گئی ہے کہ شرمین سیگل ’لو اینڈ وار‘ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہیرا منڈی میں شرمین سیگل کی اداکاری پر تنقید کی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر تنقید سے تنگ آکر انہوں نے کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہیرا منڈی‘ میں شرمین سیگل کی کاسٹنگ نے نیپوٹزم کی بحث پھر چھیڑ دی ہے، فلم اچھی تھی لیکن کچھ اقساط میں لگا کہ سنجے لیلا بھنسالی کو نہیں معلوم کی آگے کی اقساط کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ میں نے ہیرا منڈی کی 7ویں قسط دیکھ رہا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شرمین سیگل کو ایک منٹ کے لیے بھی نہیں دیکھ سکتا۔

ادیتی راؤ حیدری نے حالیہ انٹرویو میں اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی خوفناک چیز ہے، میں جانتی ہوں کچھ لوگ سیریز کو پسند کر رہے ہیں اور کچھ نہیں لیکن ناپسندگی کے اظہار کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔

’بیبو جان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے کہا کہ یہ بہت معنیٰ خیز بات ہے، میرے نزدیک یہ مناسب نہیں ہے لہٰذا ایسا نہیں ہونا چاہیے، مجھے نہیں معلوم کہ اور کیا کہنا چاہیے لیکن مجھے اچھا محسوس نہیں ہو رہا۔

’ہیرا منڈی‘ میں شرمین سیگل اور ادیتی راؤ حیدری کے علاوہ سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں