منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

فردین خان کی 14 سال بعد اسکرین پر واپسی؛ ’ہیرا منڈی‘ کے مزید 4 کرداروں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نامور بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے مزید چار کرداروں سے پردہ اٹھا دیا گیا جن میں فردین خان بھی شامل ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن نے سوشل میڈیا پر ویب سیریز کے مزید چار کرداروں کا تعارف شیئر کر دیا۔ ویب سیریز یکم مئی سے مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔

بھنسالی پروڈکشن نے اعلان کیا کہ ویب سیریز میں فردین خان بھی نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ بالی وڈ اداکار کی 14 سال بعد اسکرین پر واپسی ہوگی جس کیلیے ان کے مداح پُرجوش ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

- Advertisement -

پوسٹر میں فردین خان کو شاہانہ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جن کے سامنے زیورات سے بھری ٹرے موجود ہے۔ اداکار ’ہیرا منڈی‘ میں ولی محمد کا کردار ادا کریں گے۔

اداکار شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن بھی ’ہیرا منڈی‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ ویب سیریز میں شیکھر سمن کو نواب کے کردار میں دکھایا گیا جہاں ان کے چہرے پر فخر کے تاثرات عیاں ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

ساتھ ہی ان کے بیٹے ادھیان سمن کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں وہ زورآور کا کردار نبھائیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

علاوہ ازیں، اداکار تاہا شاہ ’ہیرا منڈی‘ میں تاجدار کا کردار ادا کریں گے۔ پوسٹر میں وہ اپنے ہاتھوں میں سفید فیتے والا رومال لے کر دیوار سے ٹیک لگائے نظر آ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

فروری میں ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا۔

ویب سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔

ہیرا منڈی مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔

فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ہیرا منڈی‘ میں دکھایا جائے گا کہ ماضی میں جسم فروشی کے اڈوں پر کس طرح آرٹ اور ثقافت کی ترویج ہوتی تھی اور کس طرح وہیں سیاست پلتی اور بڑھتی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں