پیر, جون 17, 2024
اشتہار

مراعات یافتہ طبقے سے ٹیکس کی منصفانہ وصولی، آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس کی منصفانہ وصولی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات کو ناگزیر قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مذاکرات کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس کی منصفانہ وصولی ہونی چاہئے۔

- Advertisement -

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سےنئےقرض پروگرام کی باضابطہ درخواست کی، جس پر آئی ایم ایف کےمشن چیف نیتہن پورٹرکی زیرصدارت وفدنےپاکستان کادورہ کیا، دورے کے دوران پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے 13سے 23 مئی تک طویل مذاکرات کیے گئے۔

اعلامیے میں ملکی معیشت میں گروتھ اور استحکام کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات کو ناگزیر قرار دیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی اینڈایکسچینج ریٹ کومناسب سطح پررکھنا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اہمیت ترین ضرورت ہیں، توانائی کی پیداواری لاگت کم کرنے اور مہنگائی کے کنٹرول ہونے تکے سخت مانیٹری پالیسی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانے سمیت سرکاری کارپوریشنز کی نج کاری کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں