منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’ہیرا منڈی‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہیرا منڈی‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

’ہیرا منڈی‘ کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالہ، رچا چھڈا، سنجیدہ شیخ ودیگر شامل ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ڈیبیو ویب سیریز یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

- Advertisement -

’ہیرا منڈی‘ کے ٹریلر کو ریلیز ہوتے ہی لاکھوں کی تعداد میں دیکھا جاچکا ہے اور مداح اس فلم کی ریلیز کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

ٹریلر میں تقسیم برصغیر سے قبل زمانے کو دکھایا گیا ہے جس میں طوائفوں کا ایک کوٹھا آزادی کی جنگ میں شامل ہوجاتا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کے مطابق ’ہیرا منڈی‘ محبت، طاقت، آزادی اور ایسی خواتین کی کہانی ہے جو اپنی خواہشات اور جدوجہد کیلئے منفرد کردار میں نظر آتی ہیں۔

ویب سیریز کے ٹریلر میں آزادی سے پہلے درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکہ دہی کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں