جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

کچھ لوگ آپ کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، سنجیدہ شیخ کی سابق شوہر پر سخت تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے سابق شوہر کا نام لیے بغیر ان پر سخت تنقید کر دی۔

’ہیرا منڈی‘ میں ’وحیدہ‘ نامی لڑکی کا کردار نبھانے والی سنجیدہ شیخ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آپ کی زندگی میں کچھ ایسے لوگ ضرور ہوتے ہیں جو آپ کی حوصلہ شکنی کی کوشش کرتے ہیں، وہ آپ سے کہتے ہیں کہ آپ نہیں کر سکتے یا پھر آپ اسے کرنے کے قابل نہیں ہیں، لہٰذا بہتر ہے ایسے لوگوں سے دور رہا جائے۔

سنجیدہ شیخ نے کہا کہ ہر رشتے میں ایسے مراحل آتے ہیں جہاں آپ خوش ہوتے ہیں اور پھر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جب آپ خوش نہیں ہوتے، زندگی سے نا خوش ہو کر میں نے خود سے پیار کرنا شروع کیا اور اپنے آپ کو ترجیح دینا شروع کر دی۔

- Advertisement -

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو بہت زیادہ خوش قسمت محسوس کرتی ہوں، شاید میں نے ماضی میں محسوس کیا کہ میں سب سے زیادہ افسردہ شخص ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سنگل مدر کیا ہوتی ہے؟ میں صرف مدر (ماں) ہوں، میرا ماننا ہے ماں ماں ہوتی ہے سنگل یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سنگل مدر ہونے سے میری ذمہ داریاں نہیں بدلیں گی، ایک ماں ہونے کے ناطے مجھے جو کرنا ہے میں کروں گی۔

سنجیدہ شیخ اور عامر علی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی تاہم 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں